سکھر (بیورورپورٹ) سنیئر سول جج روہڑی کا تھانے پر چھاپہ ، ناحق گرفتار شخص بازیاب ، ایس ایچ او سمیت عملے کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا ، تفصیلات کے مطابق روہڑی کے سنیئر سول جج نے روہڑی تھانے پر چھاپہ مار کر بے گناہ گرفتار شخص کو رہا کرالیااور تھانہ ایس ایچ او عبدالمالک بھٹو سمیت دیگر عملے کو ریکارڈ سمیت عدالت میں طلب کیا ہے ، عدالت نے چھاپہ گرفتار شخص علی شیر کے بھائی سعید احمد کی درخواست پر مارا درخواست میں گرفتار شخص کے بھائی نے موقف اختیار کیا تھا کہ روہڑی پولیس نے اس کے بھائی علی شیر کو بے گناہ گرفتار کر رکھا ہے اور اس کی رہائی کے بدلے میں بھاری رشوت طلب کر رہی ہے ۔