بدعنوانوں کو اینٹی کرپشن ویکسین کی ضرورت ہے‘  حلیم عادل

Apr 07, 2021

عمرکوٹ(نامہ نگار) عمرکوٹ پی ٹی آئی رہنماء   سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ مختصر دورے پر عمرکوٹ پہنچے ۔ پی ٹی آئی کارکنان نے  استقبال کیا ۔حلیم عادل شیخ نے پریس کلب پر میڈیا سے بات چیت کی  اور کہا کہ جب تک سندھ حکومت کرپٹ وزرا اور افسروں کو اینٹی کرپٹ ویکیسن نہیں لگے گی تب تک کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ہم وزیراعظم سے کہتے ہیں وہ چائنا سے اینٹی کرپشن ویکیسن منگواکر دیں جب تک ان کو اینٹی کرپشن ویکیسن نہیں لگے یہ کتے سانپ اور ایڈ کی ویکیسن بھی کھا جائیں گے۔ عمرکوٹ ضلع منشیات کاگڑھ بن چکا ہے۔ سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،سندھ میں گندم کٹائی ہوچکی ہے لیکن ابھی تک خریداری سینٹر نہیں کھولے گئے ہیں گندم کا ریٹ 2000 روپے فی من کر دیا گیا ہے لیکن کاشتکاروں کو باردانہ نہیں دیا جارہا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے من پسند سیٹھوں کو یہ گندم دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں پانی کی قلت پیدا کر دی گئی ہے سیاسی مخالفین کو پانی نہیں دیا جارہا ہے،  سندھ میں منشیات کی فروخت سرے عام ہورہی ہے، عمرکوٹ سے میں کتے کے کاٹے کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ، صحافیوں کو دھمکایا جارہا ہے کہ کتے کے کاٹے کے کیسز رپورٹ نہ کئے جائیں ۔ میرپورخاص کے پولیس افسر کے گھر سے اربوں کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ عوام کے مسائل پر آواز اٹھاتے رہے ہیں، سندھ کی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے ہر مسائل پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں