مری(نامہ نگار خصوصی)تجارت پیغمبری اور مقد س پیشہ ہے، ہمیں چاہیے کہ کاروبارمیں ایمانداری اور رزق حلا ل کو ملحوظ خاطر رکھیں اور اسلامی اصولوں اور نبی پاک کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق تجارت کریں۔ ان خیالات کا اظہار قاری آفتاب رحمانی نے موچی منڈی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مہنگائی کے مارے ہوے لوگوں کو ایک عبادت اوردینی خدمت کے جزبہ کے طور پر لوئر بازارمیں بابرعلی قریشی کی جانب سے سستی سبزی اور فروٹ کی دوکان کی ابتداء کے موقع پر کیا ۔ایسے میں تلاوت قرآن پاک اورافتتاحی دعا کے بعد تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خوش آئندامر یہ ہے کہ اس دوکان سے رمضا ن المبارک کے مقد س اور بابرکت مہینے میں عوام کو سستی سبزیاں اور پھل فروٹ فراہم کئے جائینگے۔