کلرسیداں(نامہ نگار)تحریک لبیک حلقہ پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے کہ مافیاز کو دیہاڑی لگوا کر شور مچانا حکومتی وطیرہ بن چکا ہے تین برسوں میں تین وزرائے خزانہ کی تبدیلی کے باوجود ملکی ترقی کی شرح نمو صفر سے بھی گر چکی ہے اور عمران خان ناکامیاں تسلیم کر کے مستعفی ہونے کی بجائے قو م کو ابھی بھی تھوڑا گھبرانے سے روک رہے ہیں انہو ں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومتتمام شعبوں میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے اسے مزید برقرار رکھنا ملک سے کھیلنے کے مترادف اقدام تصور کیا جائے گا حکومت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے۔چور چکے دندناتے پھر رہے ہیں۔۔مافیاز کو دیہاڑی لگوا کر شور مچانا تبدیلی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔چینی آٹا،ادویات حتکہ کے انڈوں مرعی پر بھی مافیا کا راج ہے۔غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی انہوں نے کہا کہ پرائز کنٹرول کمیٹیاں ناکام ہو چکی ہیں ہر طرف اندھیر نگری اور جنگل کا قانون ہے۔غلام قوم کسی مسیحا کی منتظر ہے۔جو ان کو مسائل کے سمندر نکال کر ساحل پر لے آئے۔