پیر خواجہ محمد حمید الدین سیالوی نے نظام مصطفی کیلئے جدوجہد کی:ظفر اقبال

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما چوہدری محمد ظفر اقبال چیمہ نے شمس وقمر سیالوی فائونڈیشن کے ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت محمد اکرم چشتی سیالوی کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر خواجہ محمد حمید الدین سیالوی ؒ نے وطن عزیز میں نظام مصطفی ؐکے حقیقی نفاذ ، ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی۔ وقت کے بڑے بڑے جابر حکمرانوں کے سامنے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا، بڑی بڑی مراعات و وزارتوں کو ٹھکرا دیا اور دنیا داروں پر واضح کردیا کہ تحفظ ناموس رسالت اور وطن عزیز کی سلامتی واستحکام اولین ترجیح ہے اس پر کسی قسم کاسمجھوتہ اور سودے بازی ناممکن ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن