پاکستان کو جنوبی افریقا کو جیت کیلیے321 رنزکا ہدف

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین شرٹس نے 200 کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔سنچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور   دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو  112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، امام الحق 112 کے مجموعے پر  57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ فخر زمان 101 رنز بنا کر  مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پروٹیز کے خلاف فیصلہ کن میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ لیگ اسپنر عثمان قادر آج ون ڈے میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہد آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔نوجوان بلے باز دانش عزیز، مڈل آرڈر بلے باز آصف اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ شاداب خان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن