اوکاڑہ: جائیداد کا لالچ، بھانجوں نے سگے ماموں کو قتل کردیا

Apr 07, 2022


اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ جائیداد کا لالچ یا رقم کا حصول نواحی گائوں میں بھانجوں نے مبینہ طورپر سگے ماموں کاگلا دباکر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کہ موضع کوہلہ کا رہائشی حاجی صبح صادق جوکہ ریٹائرڈ ٹیچر اوربے اولاد تھا گذشتہ روز اپنے تایا زاد بھائیوں وحید اور رمضان عرف صفدر کے ہمراہ گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ ملزم ناصر علی، فاروق، تنزیل الرحمن، علی رضا گھر کی چار دیوری پھلانگ کرداخل ہوگئے اور حاجی صبح صادق سے 60 ہزار روپے چھین لئے ملزم مزید رقم کامطالبہ کرتے رہے نہ دینے پر ملزموں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں صافہ ڈال کر گلہ گھونٹ کرقتل کر دیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق مقتول بے اولاد تھا اور اس کے بھانجوں نے اس کی جائیداد ہتھیانے کی غرض سے اسے قتل کیا۔

مزیدخبریں