کرم پور (نامہ نگار) کرم پور کے مختلف محلوں الفتح ٹاؤن،محلہ نوری مسجد،پیر شاہ روڈپر ایم این اے کی گرانٹ سے سیوریج،سولنگ،نالیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال۔سولنگ جگہ جگہ بیٹھ گیا اور پائپ لیک ہونے لگے۔ مقامی شہریوں کے شدید احتجاج کیا ہے، محکمہ لوکل گورنمنٹ وہاڑی کے زیر نگرانی ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کی 1کروڑ روپے کی گرانٹ سے سیوریج سولنگ نالیوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔محکمہ اور ٹھیکدار کی مبینہ کرپشن کے باعث ناقص میٹریل کے استعمال سے کروڑ روپے کی گرانٹ ضائع ہو گئی ہے۔ مقامی شہریوں راؤ ساجد،محمد عاصم،سرفراز احمد،محمد اسلم،اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے کام کی چیکنگ کرنے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرم پور ،سیوریج،سولنگ،نالیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال
Apr 07, 2022