کرونا : مسلسل تیسرے روز کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ،148نئے مریض


اسلام آباد(خبر نگار) پاکستان میں مسلسل تیسرے روز بھی کرونا وائرس سے کوئی اموات واقع نہیں ہوئی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران ورونا کے 148کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,361 ہوگئی جبکہ 1,525,923 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 923 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کرونا سے متاثرہ 09 ہزار 098 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 310 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.56 فیصد رہی۔ امریکہ نے کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کر لیا۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان سے متعلق سفری ہدایت میں ترمیم کر دی اور کرونا کے حوالے سے زیادہ احتیاط برتنے کے الفاظ ہٹا دئیے۔ امریکا نے پاکستان کی آبادی کے اسی فیصد حصے کی مکمل ویکسی نیشن کا اعتراف بھی کیا۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن