ملتان (سپیشل رپورٹر) ماہر امراض ہارمون،دل شوگر و بلڈ پریشر ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے 7 اپریل صحت کے 64 ویں عالمی
دن پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود ہر ایک شخص کو چاہے وہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہو اپنی صحت پر خصوصی توجہ دے ،پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور ناقص خوراک کی وجہ سے موذی امراض کی شرح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،صحت کا شعبہ شروع دن سے حکومتی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھتا آرہا ہے ستم ظریفی تو یہ ہے کہ پاکستان میں صحت کا بجٹ جی ڈی پی کا صرف آدھا فیصد ہے۔ اسکے علاوہ لوگوں کو صحت کی مناسب سہولیات مہیا کرنے کے لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی شرح آبادی کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے۔
موذی امراض میں اضافہ ہورہا ، ہر پاکستانی اپنی صحت پر خصوصی توجہ دے: ڈاکٹر محمد اکمل مدنی
Apr 07, 2022