فلسفیانہ افکار میں کوئی قطعیت موجود نہیں ہوتی۔ ممکن ہے کہ میرے پیش کردہ نظریات سے بہتر اور مناسب نظریات پیش کیے جائیں۔ ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم فکر انسانی کی روز افزوں ترقی کا بنظر غائر مطالعہ کرتے ہوئے آزادانہ تنقید کا طریق اختیار کریں۔
(خطبات اقبال کے دیباچے سے اقتباس)