بہاولپور(جنرل رپورٹر) وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کا شعبہ ایمرجنسی نان کوالیفائڈ ڈاکٹر کے رحم و کرم پر، ایڈیشنل ڈائریکٹرایمرجنسی کی7پوسٹیں خالی تفصیل کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے لئے ایک ڈائریکٹر اور 7ایڈیشنل ڈائریکٹر کی پوسٹیں منظور شدہ ہیں ڈائر یکٹر کی پوسٹ کے لئے شعبہ سرجری یا شعبہ آرتھو پیڈک کا ایف سی پی ایس ہو نا لازمی ہے لیکن اب جو ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر بخاری کا م کر رہے ہیں وہ سپیشلسٹ نہیں ہیں اور محض ایم بی بی ایس ہیں اسی طرح ایڈیشنل ڈائر یکٹر سرجری ، میڈیسن اور دیگر شعبہ جات کی 7پوسٹیں خالی پڑی ہیں ۔اسی طرح شعبہ ایمرجنسی میں دیگر سہولیات اور ادویات بھی نا پید ہیں ۔ اس حوالے سے پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج ڈاکٹر شہزاد انورکی توجہ مبذول کر ائی گئی تو انہوں نے توجہ مبذول کر انے پر نوائے وقت کا شکریہ ادا کیا۔
اور کہاکہ سیکرٹری صحت کو اس حوالے سے تحریک کی جائے گی۔