ملتان (سپیشل رپورٹر)راجپوت کلچر ڈے بھرپورانداز میں منایا گیا اس حوالے سے مرکزی تقریب راجپوت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا ندیم سرپرست اعلی ، پروفیسر رانا محمد اکرم نے کی جبکہ راؤعمر فاروق، رانا اسلم انجم ، راجہ کوثرسعیدی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر بیس پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور دستار بندی کی گئی اور راجپوت برادری کا ترانہ راوشرافت نے پیش کیا نظامت کے فرائض راجہ کوثر سعیدی نے ادا کیئے اس موقع پر راؤعمر فاروق نے کہا کہ راجپوت برادری کے نزدیک ملک اور قوم کے مفادات مقدم ہیں، ہم وفا کے پیکر ہیں اور محبتوں کے امین ہیںہم اس دن یہ عہد کرتے ہیں کہ انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے ہم ہر جگہ ہر مقام پر خدمات انجام دیتے رہینگے ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں مگر ہمیں راجپوت برادری کی حق تلفی کسی صورت گوارہ نہیں اس وقت سب سے اہم ملکی سلامتی اور ملکی مفاد ہے رائواکبراور رانا ندیم نے کہا قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یکجا ہیں۔