کوہلو (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے لیویز کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ سرکاری نرخ نامہ کو نظر انداز کرنے اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر انہوں نے کئی دوکانداروں کو گرفتار جبکہ درجن بھر سے زائد پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اشیاء خوردنی کی قیمتوں پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ہماری اولین ترجیح ہے کہ ماہ صیام میں لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کریں ۔