نہر اپرچناب سے محلہ راجپوتاں کے نوجوان کی نعش برآمد

کامونکے(نامہ نگار)نواحی گاؤں آدھورائے کے نزدیک نہر اپر چناب میں لوگوں نے چوبیس سالہ نوجوان کی تیرتی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایمن آباد پولیس نے ریسکیو1122 کی ٹیم کی مدد سے نعش کو نہر سے نکلواکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔جس کی شناخت واہنڈو کے محلہ راجپوتاں کے حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی دو روز قبل تراویح پڑھاکر گوجرانوالہ سے واپس جارہا تھا کہ جس بعد وہ لاپتہ ہوگیا تھا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن