ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 محمد اکرم پنوار نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں قائم سستے رمضان بازاروں میں ریسکیو 1122کی جانب سے میڈیکل پوسٹیں قائم کر دی گئیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ عوام الناس کو ہمہ وقت ریسکیو سروسز فراہم کی جا رہی ہیں اور مزید معیاری سروسز کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوںمیں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ سستے رمضان بازاروں میں میڈیکل پوسٹیں قائم کرنے کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا ہے ۔