قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور رائیونڈ روڈ نجی ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالہ کے تصادم میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔قصور رائیونڈ روڈ نجی ہسپتال کے قریب ٹریکٹر ٹرالہ قصور سے رائیونڈ کو جارہا تھاکہ پیچھے سے آنیوالا نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالہ کو کراس کرتے ٹریکٹر ٹرالہ کے نیچے آگیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔