پاکستانی پاسپورٹ کا درجہ مزید گر گیا  عالمی فہرست میں 109 واں نمبر 

 لندن (عارف چودھری) طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا درجہ بہتر ہونے کی بجائے مزید گر گیا ہے جبکہ ماضی میں وزیر اعظم عمران خان  عزت بڑھانے کا دعویٰ کرتے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہینلے گلوبل کی جانب سے سال 2022ء کے طاقتور ترین اور دنیا کے سب سے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں پاکستان کا 109 واں نمبر ہے، یعنی دنیا کے سب سے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہے۔ پاکستان کے بعد شام کا 110، عراق 111 اور افغانستان کا آخری نمبر  112 واں ہے۔
پاسپورٹ

ای پیپر دی نیشن