عمران اور بزدار کے تمام قریبی ساتھیوں کو ای سی ایل میں ڈالا جائے: علیم گروپ

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں علیم خان گروپ کی طرف سے متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے تمام فرنٹ مین اور ان کے قریبی ساتھیوں کو فوری طور پر ای سی ایل پر ڈالاجائے  تاکہ فرح گجر کی طرح کا کوئی اور شخص ملک سے فرار نہ ہونے پائے۔ وزارت داخلہ غیر سیاسی مشیروں اور بیورو کریٹس کے نام بھی بلیک لسٹ کرے کیونکہ شہباز گل، شہزاد اکبر اور اس ٹولے کے دیگر افراد جن کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں وہ کسی بھی وقت ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی پی ٹی آئی راہ فرار اختیار کر رہی ہے، آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، یہ جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں۔ اپنے ساتھیوں سے مقامی ہوٹل میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب وفاق کے بعد پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہو چکی ہے، یہ کب تک حیلوں بہانوں کے پیچھے چھپیں گے۔ عمران خان کا بیانیہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔ اب انہیں اصل صورتحال کا ادراک ہو جانا چاہیے اورآئین اور قانون کے مطابق ملکی معاملات کو آگے چلنے دینا چاہیے۔
علیم خان 

ای پیپر دی نیشن