نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں گائے کے گوشت، حجاب اور اذان پر پابندی کے بعد اب اردو زبان بھی ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر آگئی۔ انتہاپسند اینکر پیکٹ پر اردو میں لکھا نام دیکھ کر سٹور منیجر پر برس پڑی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہاپسند اینکرکو نمکو اور مٹھائی کی مشہور دکان کی خاتون منیجر کو پیکٹ پر اردو میں نام لکھنے پر منیجرسے بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اردو کی نفرت میں آگ بگولہ انتہاپسند اینکر نے کھانے کی چیز کا تعلق گائے کی چربی سے بھی جوڑنے کی کوشش کی۔ منیجر نے بدتمیز اینکر سے ڈرنے کے بجائے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے اردو میں لکھے نام پر اعتراض کا کوئی حق نہیں۔ سٹور منیجر نے اینکر کو سٹور سے نکل جانے کو بھی کہا۔ انتہاپسند ہندو اینکر کی بدتمیزی پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا جبکہ مٹھائی کی دکان بھارت میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
اینکر آگ بگولہ