جنرل ہسپتال کے اے ایم ایس  ڈاکٹر معین نواز کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب 


لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ طب کا شعبہ خدمت خلق کا بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں ڈاکٹرز و نرسز دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو سنوار سکتے ہیں جبکہ سفید اوور کوٹ زیب تن کرنے والے کبھی ریٹائر نہیں ہوتے،سرکاری ملازمت کا عرصہ مکمل کرنے کے بعد بھی ڈاکٹر اور مریض کا رشتہ برقرار رہتا ہے اور ضرورت مندوں کے لئے خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر معین نواز کی گریڈ 19میں ریٹائرمنٹ کے موقع پر اْن کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...