گرانہ ڈاٹ کام ، مال ون وزیر آباد میںسیلز اینڈ مارکیٹنگ کا معاہدہ طے 

Apr 07, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر) ریئل سٹیٹ مارکیٹنگ میں منفرد مقام کے حامل ادارے گرانہ ڈاٹ کام اور مال ون وزیرآباد کے مابین منصوبے کی سیلز اینڈ مارکیٹنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تقریب گرانہ ڈاٹ کام کے لاہور میں ریجنل ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر اور چیف پلاننگ افسر تیمور عباسی، ریجنل سیلز ہیڈ محمد ناصر ملک جبکہ مال ون وزیر آباد کے منیجنگ ڈائریکٹر میاں فرید علی حمزہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ مال ون وزیرآباد کے منیجنگ ڈائریکٹر میاں فرید علی حمزہ کا کہنا تھا کہ ان کا وژن پنجاب کے کم ترقی یافتہ شہروں کے مکینوں کیلئے اعلیٰ معیار کے انفراسٹرکچر پر مبنی تعمیراتی منصوبوں اور جدید طرزِ تعمیر اور سہولیات سے مزین کثیرالمنزلہ شاپنگ مال جیسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر تیمور عباسی کا کہنا تھا کہ بطور مارکیٹنگ پارٹنر گرانہ ڈاٹ کام اس پرتعش اور جدید سہولیات سے آراستہ شاپنگ مال کو بہتر انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان میں رئیل سٹیٹ انڈسٹری کو درپیش مشکلات کو دور کرنے اوراس انڈسٹری میں جدت لانے کیلئے گرانہ ڈاٹ اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

مزیدخبریں