لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری اخترنے کہا ہے کہ بھٹو شہید نے پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا پاکستانیوں کو بیرون ممالک شناخت دلوانے کے لیئے انہیں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دیا آج ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کو مضبوط اور ایک تنا آور درخت بنانے کی کوشش کررہے ہیں افسوس کی بات ہے کہ آج ایک سول ڈکٹیٹر نے آئین شکنی کی ہے اور اسمبلی کو تحلیل کردیا ہے۔
سول ڈکٹیٹر نے آئین شکنی کرکے اسمبلی کو تحلیل کردیا: چودھری اختر
Apr 07, 2022