اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدرمملکت عارف علوی نے 29 مارچ کو ضلع ٹانک میں حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفونک گفتگو میں ان سے اظہار افسوس اورشہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے کیپٹن سعد بن عامر اور صوبیدار میجر شیر محمد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔صدر عارف علوی نے حوالدر سہیل اقبال ، لانس نائیک علی غلام اور ریاض کے ورثاء سے بھی بات چیت کی۔صدر مملکت نے سپاہی مسکین علی اور سپاہی میر کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا۔صدر عارف علوی کی شہداء کیلئے درجات کی بلندی اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر کا 29 مارچ کو شہد ہو نیوالے جوانو ں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ
Apr 07, 2022