عمران کے کچھ ساتھیوں کا انکے خلاف اٹھنا خوش آئند شہباز

اسلام آباد (خبر نگار) اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر صدر کے خط کا جواب دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صدر مملکت عارف  علوی کے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کے خط کا جواب دیا جس میں انہوں نے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت سے انکار کردیا۔ شہباز شریف نے اپنے جواب میں صدر  کو کہا کہ آپ نے مجھے دو خط لکھے ہیں جس میں نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) گلزار  احمد کا نام بھی دیا ہے تاہم سپریم کورٹ نے اس سارے معاملے پر از خود  نوٹس  لے رکھا ہے۔ ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا ہے تحریک انصاف کے کچھ ساتھیوں کا آئین اور قانون کے دفاع میں نیازی کے خلاف کھڑا ہونا خوش آئند ہے۔ اقتدار کی ہوس نے نیازی اور اس کے بچے کچھے حواریوں کو ذہنی طور پر مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ آئیں ہم سب آئین اور قانون کی حفاظت اور پاسداری کیلئے یکجا ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل خطرہ یہ ہے کہ خدانخوانستہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے۔ کسی کو کوئی عالمی سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔  صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہ ہیں وہ اصل وجوہات جن سے نظریں چرانے کیلئے عمران نیازی ہر روز ایک  نیا جھوٹ بولتا ہے۔ کبھی عالمی سازش کبھی امر بالمعروف کو عوام کے خلاف اپنے گناہ چھپانے کیلئے ڈھال بناتا ہے۔ سازش کا جھوٹ‘ کبھی ریاست مدینہ کے مقدس نام پر جھوٹ بولا  گیا۔ کبھی احتساب کے نما پر جھوٹ بولتا ہے۔ 
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...