عدالت میں معاملہ جنتا طویل ہوگا اتنا عدم استحکام بڑھے گا واحد طریقہ انتخابات فواد چوہدری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہیکہ پاکستان میں استحکام آنا چاہیے، جتنا عدالت میں معاملہ طویل ہوگا اتنا عدم استحکام بڑھے گا، استحکام کی طرف جانے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ نے دیکھنا ہے کہ کیا  آئین  پورا دیکھا جائیگا یا کسی ایک نکتے کو دیکھا جائیگا، کیا  آئین کے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا یہ ہی مطالبہ تھا کہ الیکشن ہوں، اپوزیشن سے کہنا چاہوں گا ملک کا بھی خیال کریں، اگر ملک کو سیاسی استحکام کی طرف نہیں لائے تو ملک کا نقصان ہوگا۔
فواد چودھری 

ای پیپر دی نیشن