بیجنگ(شِنہوا)چین نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرینی قصبے بوچا میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے تمام فریقین صبروتحمل کا مظاہرہ اور بیبنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں۔وزارت خارجہ کے ترجمان ڑا ؤلی جیان نے بدھ کو باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ بوچا میں شہریوں کی ہلاکتوں کی رپورٹس اور تصاویر انتہائی پریشان کن ہیں۔ واقعے کی حقیقت اور وجہ معلوم کی جانی چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف سے باہر بوچا کے قصبے میں بچوں سمیت کم از کم 280 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے بوچا میں شہریوں کی ہلاکت کے کیف کے الزام کو مسترد کیا ہے۔ڑا ؤنے کہا کہ چین کی یوکرین میں انسانی صورت حال اور شہریوں کی تکالیف پر بھرپور توجہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ انسانی مسائل پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے اور کوئی بھی الزام حقائق پر مبنی ہونا چاہیے۔
چین کا یوکرینی قصبے بوچا کے واقعہ پر صبروتحمل کے مظاہرے کا مطالبہ
Apr 07, 2022