لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اطراف میں احتجاج کا خطرے کے باعث محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 500 گز کے فاصلہ پر دفعہ 144 کا نافذ کر دی۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں 15 روز کیلئے رینجرز طلب کرلی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے پیش نظر کسی بھی شخص کو 16 ایم پی۔ او کے تحت حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لاہور کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کردی گئیں۔
احتجاج کا خطرہ