کراچی میں گراں فروشو ں کے خلاف مہم چوتھے روزمیں داخل


کراچی (نیوز رپورٹر  ) کراچی انتظامیہ کی ماہ رمضان میں گراںفر وشوں کے خلاف کارروائی کی مہم جاری ہے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہر میں فروٹس، سبزی، دالیں، مصا لحہ جات، دودھ، انڈے،گوشت، کھجلہ کھجور، بیسن اور آٹاسمیت اشیا کی قیمتیں کنٹرو ل کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔ بدھ کو کمشنر کراچی آفس نے ماہ رمضان کے چوتھے روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپوٹ کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے افسران کے ہمراہ خود فیلڈ میں رہے۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری نر خ سختی سے نافذ کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی دستیاب ہوں کمشنر کراچی کی ہدایت پر ماہ رمضان کے چوتھے روز کارروائی کر تے ہوے متعلقہ افسران نے 177 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی آٹا، فروٹس، سبزی، دالیں، مصا لحہ جات، دودھ، انڈے،گوشت، کھجلہ کھجور، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پر آٹھ لاکھ سترہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا، ضلع شرقی میں 48 گراں فروشوں پر ایک لاکھ تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، ضلع ملیر میں 27 گراں فروشوں کے خلاف کارروائ￿ کی گی جس میں گراں فروشوں￿ پر65000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ضلع جنوبی میں 47 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں چار لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا گیا ضلع وسطی میں سترہ گراں فروشوں پر ایک لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا۔ ضلع کورنگی میں گیارہ گراں فروشوں پر 39 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع غربی میں پندرہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں ان پر گیارہ ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیااور ضلع کیماڑی میں بارہ گران فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوے چوبیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کمشنر نے کہا ہے روزہ داروں کو ماہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش کی مناسب قیمت پرفراہمی کی کوششیں بار آور ہوں۔  پریس ریلیز کے مطابق گروسری ، بیکری آئٹمز، چاو لا ور مصالحہ سمیت ضروری اشیا کے سرکاری نرخ مقر ر کر دئے گئے ہیں سبزیوں اور فروٹس کی قیمتیں انتظامیہ افسران کی نگرانی میں سبزی منڈی میں ہر روز مقرر کی جارہی ہیں تمام اشیا کی مقررہ قیمتوں کی فہرستیں شہریوں ،اوردکانداروں کی سہولت کے لئے کمشنرکراچی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہے

ای پیپر دی نیشن