حضرت فاطمہ ؓمسلم خواتین کیلئے مشعل راہ ۔مولانا عبدالماجد فاروقی

Apr 07, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل صوبہ سندھ کے صوبائی صدر، مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم و جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر کے خطیب مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کو اپنی چاروں صاحبزادیوں میں سب سے چھوٹی صاحبزادی خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا ؓ سے بے حدانس و محبت تھی، آپ ؓ جنت کی خواتین
 میں اعلیٰ و افضل مقام رکھتی ہیں آپؓ امت مسلمہ کی خواتین کے لئے بہترین مشعل راہ ہیں یہ بات انہوں نے خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ ؓکے یوم وصال کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہی انہوںنے کہا کہ سیدہ فاطمۃالزہر ؓا نے پوری زندگی کسمپرسی کی حالت میں گزارنے کے باوجود بھی سخاوت کے عمل کو جاری رکھا اور کبھی بھی کوئی بھوکا پیاسا دروازے پر آیا تو اس کو خالی ہاتھ نہ جانے دیا کچھ نہ کچھ ضرور سخاوت کی انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ ؓکی گھریلو زندگی انتہاہی سادہ تھی اپنے ہاتھ سے چکی پیستیں اور گھرکا سارہ کام کاج بھی اپنے ہاتھوں سے انجام دیتیں۔      

مزیدخبریں