ماہ رمضان کی برکتوں سے مالامال ہونے کی بھرپور کوشش کی جائے،محمدسلیم ترابی


اکراچی (نیوز رپورٹر)  اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر اپنے رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کی ساعتیں عطاکی ہیں،ہم حضورنبی کریم حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کے غلام ہیں اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اس ماہ مبارک کا احترام کریں اور اس مبارک مہینے کی برکتوں سے مالامال ہونے کی بھرپورکوششیں کریں ۔خدائے بزرگ وبرترکے حضورعاجزی وانکساری کے ساتھ پیش ہوکر اپنے والدین ،عزیزواقارب، دوست احباب ،امت مسلمہ کی مغفرت وبخشش کے لئے دعاکریں، تحریک پاکستان میں شہید ہونے والے بیس لاکھ سے زیادہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے درجات کی بلندی اور آزادمملکت خدادادپاکستان کے استحکام ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعاکریں ۔

ای پیپر دی نیشن