پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میںپندرہ فیصد اضافہ 


اسلام آباد( نامہ نگار )پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سا ل کے دوران 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ایک ریسرچ  ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت  کا حجم 16.26 ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تامارچ میں فروخت کا حجم 14.15 ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 2.11 ملین ٹن یعنی 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اورفرنس آئل کی فروخت میں دوہرے ہندسہ کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ اس دوران پٹرول کی فروخت 6.68 ملین ٹن جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 6.38 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت 2.67 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن