بہترین کارکردگی کیساتھ لمبے عرصہ تک چلنے والی بیٹری بھی موجود ہے


لاہور(بزنس رپورٹر)سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے گزشتہ روز پاکستان میں اپنی وائی سیریز کا نیا سمارٹ فون وائی 33ٹی متعارف کروادیا۔ویوو کے مطابق اس نے وائی 33ٹی کے ذریعے انتہائی کارآمد جدت سے ہمکنار کرتے ہوئے کم بجٹ میں بہترین فیچرز دینے کے اپنے ویژن کو نئی جہت پر گامزن کردیا ہے۔جس میں دیر تک چلنے والی 5000ایم اے ایچ پاور فل بیٹری ،50*میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 18ڈبلیو  فاسٹ چارج جیسی سہولیات موجود ہیں۔ویوو کے مطابق نئے سمارٹ فون کو خاص طور پر ایسے نوجوانوں کی لائف سٹائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو ہمیشہ تیز رفتار زندگی کیساتھ قدم ملا کر چلتے ہیں۔اور یہ چاہتے ہیں کہ ان کی پاور پیکڈ دیوائسز جدید ترین فیچرز سے آراستہ ہوںجبکہ یہ فون اعلیٰ ترین فوٹو گرافی کیلئے جدید ترین کیمرہ کی سہولت سے آراستہ ہے۔اس سمارٹ فون کے دیگر جدید فیچرز میں فرنٹ کیمرہ پر سپر میکرو کیمرہ اور سپر ایچ ڈی آر کیساتھ پرسنلائزڈپوٹریٹ موڈ کی سہولت شامل ہے جو صارفین کی قدرتی خوبصورتی کو اور بھی مسحور کن بنا دے گی ۔علاوہ ازیں بہترین کارکردگی کیلئے لمبے عرصے تک چلنے والی بیٹری بھی ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن