اسلام آباد( نامہ نگار )وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد فنڈزجاری کئے ہیں۔ واضح رہے رواں مالی سال کے دوران 2ارب 91 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص ہیں۔جبکہ نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کیلئے 5 ارب 50 کروڑ 86لاکھ روپے فنڈزجاری کیے گئے۔