اسلام آباد (اے پی پی)سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق سی پیک کے پہلے مرحلے میں سی پیک کے منصوبے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے منصوبوں پر مشتمل تھے جبکہ جوں جوں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے، اس میں تیزی سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔ جن سے صنعتی یونٹس قائم ہونے کیساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔