مغربی افریقی ممالک خوراک کے شدید بحران  سے دوچار  ہیں، آکسفیم


لندن (اے پی پی)لندن میں قائم بین الاقوامی انسانی تنظیم آکسفیم  نے کہا ہے کہ مغربی افریقی ممالک گزشتہ 10 سالوں  میں خوراک کے شدید  بحران  سے دوچار  ہیں ۔ ترک خبر رساں ادارے نے تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ مغربی افریقی ممالک  کے کچھ حصوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اناج کی پیداوار میں ایک تہائی کمی ہوئی ہے اور بنیادی غذائی مواد کا ذخیرہ تقریبا ختم ہو رہا ہے۔ لاکھوں لوگوں کو خشک سالی، سیلاب، تنازعات اور کروناکی وجہ سے نقل مکانی کرنی پڑی ۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ گزشتہ 5 سالوں میں خوراک کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور اب روس یوکرین جنگ نے حالات کو مزید خرا ب کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن