عمران خان نے کہا نہ خود جھکوں گا نہ قوم کو کسی کے آگے جھکنے دونگا:فرخ حبیب

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام اپوزیشن کے بیرونی طاقتوں کے ملاپ سے عمران خان حکومت گرانے کے خلاف ایف نائن پارک میں احتجاجی جلسے میں پارٹی قائدین نے خطاب کیا وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی جلسے کے پنڈال میں موجود رہیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ڈالر ان کیلئے کاغذ کا ٹکڑا ہے وہ خود ڈالرچھاپتے ہیں امریکہ نے پاکستان میں حکومت گرانے کے لئے کلسٹر بم گرایا ہے نواز شریف کارگل پر امریکہ کے سامنے جھکے دنیا عمران خان کی قدر کرے گی سابق ایم این اے راجہ خرم نواز نے کہا کہ سب جانتے ہیں اپوزیشن جماعتوں نے کس طرح پاکستان کو لوٹا میرا لیڈر عمران خان آج اسلامی دنیاکا لیڈر ہے وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد رکھنا چاہتے ہیں جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا دوبارہ امریکہ کو اڈے دیں گے لیکن ہمارے لیڈر کا جواب تھا ایبسولیوٹلی ناٹ ہوتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم امریکہ سے تصادم چاہتے ہیں بلکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چاہتے تھے علی نواز اعوان نے کہا کہ اگر امت مسلمہ میں کوئی لیڈر شپ ہے تو وہ آپکا عمران خان ہے پی ڈی ایم والے کہتے ہیں لاک ڈان کرو جیسے مودی نے کیا ہےآپ کا وزیراعظم کہتا ہے میں نہیں کروں گا۔فرخ حبیب نے کہا کہ یہاں جمع ہونے کا مقصد برائی کے خلاف اور اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے عمران خان نے بار بار ایک بات دھرائی ہے نہ خود جھکوں گا نہ اپنی قوم کو کسی کے آگے جھکنے دوں گاپاکستان کے اندر ایک مفاد پرستوں کا ٹولہ ہیجو لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے مفاد پرست بنا ہوا ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ آپ کا یہاں آنا بہت معانی رکھتا ہے ہم قیمے والے نان کھا کر نہیں آتے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہم کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے عمران خان کے ساتھ نکلے تھے اور رہیں گے میں خود ایک وکیل ہوں مجھے عدالت کے احترام کا پتہ ہے ہم کیس جیتتے ہیں اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اگر ہارتے ہیں تو عزت کا دامن نہیں چھوڑتے کیا آپ ایبسولوٹلی ناٹ کے ساتھ ہیں یا یس کہنے والوں کے ساتھ ہیں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے آپ قوم کو بھکاری بولتے ہیں بھکاری تو آپ ہیں عمران خان نے ساری زنجیروں کو توڑا ہے عمران خان قوم کو بھکاری نہیں بولتے وہ کہتے ہیں یہ عظیم قوم ہے ان تین سالوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی  سب سے کامیاب رہی ۔ سابق ایم این اے منصور حیات خان نے کہا کہ جب اسمبلی میں ووٹنگ ہونی تھی پہلے روزے کو دعا کی کہ یا اللہ تعالی ان چوروں ڈاکوں سے ملک کو بچانا شکر ہے اللہ تعالی نے ان غداروں سے بچایا۔
فرخ حبیب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...