نواب شاہ (نامہ نگار) دو مختلف حادثات میں دو افراد جاںبحق ہوگئے۔کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار جا ںبحق۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر مورو کے قریب درس بس اسٹاپ پر ایک تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار منیر احمد زرداری موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا ،پولیس نے میت کو اسپتال پہنچا کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا،جب کہ پولیس نے کار ڈرائیور کو کار سمیت گرفتار کر لیا ہے۔علاوہ ازیں جام صاحب کی نہر میں بچہ گر جاںبحق ہوگیا۔جام صاحب کی گوٹھ عبدالمجید بروہی کا 05سالہ بچہ مسعود احمد بروہی نہر جام صاحب ڈسٹری کے کنارے کھیلتے ہوئے پائوں پھسلنے سے نہر میں جا گرا۔ علاقے لوگوں نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد بچے کی لاش کو نہر سے باہر نکالا،بچے کی میت گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔