کھیلوں کے مقابلے صحتمند ماحول  فراہم کرتے ہیں، اورنگزیب خان کراچی کو اسپورٹس لوور سٹی قرار دیا جائے حفیظ خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب


 کراچی (اسپورٹس رپورٹر )ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو انٹر یونیورسٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی اورنگزیب خان نے کہا کہ بچوں کو کھیلتا دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے، کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔ تمام طلباکو ان میں حصہ لینا چاہئے۔ ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے حفیظ خان نے کہا کہ انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد فٹبال ٹورنامنٹ بھی کرایا جائے گا۔ شہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کراچی کو اسپورٹس لوور سٹی قرار دیا جائے۔ سب سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے کراچی میں منعقد ہوتے ہیں۔ ہر ٹورنامنٹ میں متعدد ٹیمیں حصہ لے رہی ہوتی ہیں۔شہید بے نظیر بھٹو انٹر یونیورسٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار میچوں کے فیصلے ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن