ہائیکورٹ:حراست سے محبوسان کی بازیابی کا کیس واپس لینے کی استدعا

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہورہائی کورٹ کے روبرومردو خواتین کا سی آئی اے نواں کوٹ کی حراست میں ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اقراء بی بی کی طرف سے دائر واپس لینے کی استدعا کی گئی۔ مسٹرجسٹس محمد امجد رفیق نے ایس پی سی آئی اے کی عدم حاضری پر اسے فوری پیش ہونے کا حکم دیاجس پرایس پی سی آئی اے کو فوری عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت درخواست گزارنے حراست سے محبوسان کی بازیابی کا کیس واپس لینے کی استدعا کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ سی آئی اے نواں کوٹ نے ناظم، اللہ دتہ، نسرین اختر، پروین اختر سمیت دیگر کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ مغوی افراد کو سی آئی اے کی حراست سے بازیاب کرانے کاحکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن