عمر شیر چٹھہ کے رمضان بازاروں کے دورے، انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے رمضان بازاروں کے ہنگامی بنیادوں پر دورے کیے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کریم پارک گول گراؤنڈ سستا رمضان بازار کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان رشید اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے رمضان بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا اور آٹا اور چینی کے سٹالز کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے فیئر پرائس شاپس پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ آلو، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی، کدو، سیب، کیلا، کھجور، دال چنا، بیسن، لیموں، لہسن اور امرود کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فیئر پرائس شاپس پر 13 آئٹمز پر سبسڈی کے باعث شہریوں کا رش ہے اور شہری پر سکون انداز میں خریداری کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ و شہریوں کے لئے علیحدہ علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ پاک بمقابلہ آسٹریلیا کے ہونے والے تمام میچز (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی) میں ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام میچز کی سخت مانیٹرنگ کی گئی اور پارکنگ، فری شٹل بس، کھانے پینے کی اشیاء کے سٹال،صفائی ستھرائی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...