پاکستان اب امریکہ کے اشاروں  پر نہیں چلے گا: شنیلا روتھ 

لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما شنیلا روتھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی خودمختاری پر کسی قسم کی سودے بازی نہ کر کے ثابت کیا ہے کہ اب پاکستان امریکہ کے اشاروں پر نہیں چلے گا۔اسی لئے قوم نے بھی جمہوری اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے والے امریکی ایجنٹوں کو مسترد کردیا ہے۔اسی خوف کی وجہ سے سازشی ٹولہ الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے کیونکہ قوم اپنے محب وطن وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن