آسٹریلوی کرکٹر رلے میریدتھ نے شاہین آفریدی سے بائولنگ ٹپس مانگ لیں

Apr 07, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کے موقع پر آسٹریلوی کرکٹر رلے میریدتھ نے کچھ باؤلنگ ٹپس شیئر کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔آسٹریلوی کرکٹر رلے میریدتھ نے ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کی تصویر شیئر کی اور خصوصی پیغام بھی لکھا۔ 
رلے میریدتھ نے اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بھائی! آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔ آپ میرے آئیڈیل ہو، میرے ہیرو ہو، میرے پسندیدہ باؤلر ہو۔ اگر آپ مجھے کچھ باؤلنگ ٹپس شیئر کر سکتے ہیں تو میں بہت مشکور ہوں گا۔

مزیدخبریں