لاہور(نیوز رپورٹر)قوم نے الیکشن سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محسن مزمل نے اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایجنٹوں کو ہر جگہ پر ناکامی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ،عدالت میں بھی انہیں حزیمت ہی اٹھانا پڑیگی ۔ قوم ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کے لیے الیکشن کے لئے تیار ہے لیکن امریکہ کے پروردہ سیاسی لیڈر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
امریکی ایجنٹوں کو ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا: محسن مزمل
Apr 07, 2022