شہبازشریف کااین ایس سی کافیصلہ سامنے لانے کا مطالبہ

Apr 07, 2022 | 12:37

ویب ڈیسک

 عمران خان ایبسلوٹلی فراڈ ہے ، اگر اس طریقے سے الیکشن میں جانا ہے تو ہمیں منظور نہیں، زندگی کا ہر شعبہ جام ہو گیا ہے اور عمران نیازی نے پاکستان کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا۔ ہٹلر نازی تھا اور یہ عمران نیازی ہیں۔ انہوں نے آئین کا خاتمہ کر کے خود کو مسلط کیا۔ عمران نیازی نے 3 اپریل کو آئین کو سبوتاژ کی،شہبازشریف کی میڈیا سے گفتگو

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلے کو سامنے لا نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایبسلوٹلی فراڈ ہے ، اگر اس طریقے سے الیکشن میں جانا ہے تو ہمیں منظور نہیں، زندگی کا ہر شعبہ جام ہو گیا ہے اور عمران نیازی نے پاکستان کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا، ہٹلر نازی تھا اور یہ عمران نیازی ہیں، انہوں نے آئین کا خاتمہ کر کے خود کو مسلط کیا، عمران نیازی نے 3 اپریل کو آئین کو سبوتاژ کیا۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف نے امید ظاہر کی کہ ازخود نوٹس کیس کا عدالت جلد سے جلد فیصلہ دے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت قوم کامعاشی نقصان ہورہا ہے اور4 سال میں تباہی و بربادی ہوئی ہے،عمران خان کی مماثلت ہٹلر سے ملتی ہے اور وہ ایڈولف تھا اور یہ نیازی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے 3 اپریل کو آئین کوتوڑا اور ڈپٹی اسپیکر جو سٹے آرڈر پر ہے،انھوں نے عمران خان کو اسٹے آرڈردینے کی کوشش کی۔ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلے کو سامنے لایا جایا اوراگر اس طریقے سے الیکشن میں جانا ہے تو ہمیں منظور نہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ ہم ہر جگہ، گلی اور محلے میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کریں گےاور یہ ایبسلوٹلی فراڈ ہے،پاکستان کو بچانا ہے تو پاکستان کی عظمت کو بحال کرنا ہوگا جبکہ پورا یقین ہے کہ ججز پاکستان کے آئین کی حفاظت کریں گے۔ پنجاب اسمبلی سے متعلق شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تو جھوٹےخط کا چرچا تھا لیکن پنجاب میں وزیراعلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کیوں نہ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کیے گئےاورخاردار تاریں لگائی گئیں تاہم پنجاب میں علیم خان، ترین گروپ اور آزاد اراکین کےشکرگزار ہیں جنھوں نے ساتھ دیا۔

مزیدخبریں