معروف اداکارہ مہوش حیات ترکی کے شہر استنبول کے خوبصورت نظاروں میں کھو گئیں۔ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر استنبول سے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس تصویر میں اداکارہ کو کرلی ہیر اسٹائل میں کالے رنگ کی لیدر جیکٹ پہنے اور سن گلاسس لگائے استنبول شہر کی فضاوں اورخوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے استنبول کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ استنبول میں کھو گئی ہیں۔