وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں سپریم کورٹ کی سماعت اور ممکنہ فیصلے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو سماعت کے بارے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا اُسے قبول کریں گے، پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لئے تیار ہے۔
سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کریں گے: وزیراعظم
Apr 07, 2022 | 20:18