انٹر بنک میں ڈالر 3.43‘ سونا 2500 روپے تولہ سستا


کراچی (کامرس رپورٹر) سعودی عرب سے 2ارب ڈالرز کی فراہمی کےلئے گرین سگنل ملنے اور عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی فراہمی کی توقعات پر گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کی قدر 3.43روپے کی نمایاں کمی سے 287.85روپے سے کم ہو کر 284.42روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 295روپے سے گھٹ کر 291.50روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 2500روپے کمی سے 2لاکھ 14ہزار 500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2142 روپے گھٹ کر 1لاکھ 83ہزار 900 روپے کی سطح پر رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2450 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر سونا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...