نواز شریف کی رائے کا احترام لیکن ججز کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہونا چاہیے: شاہد خاقان

Apr 07, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے وہ نواز شریف کی رائے کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کی رائے میں ججوں کےخلاف ریفرنس دائر نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نےکہا چیف جسٹس نے فل بینچ بنانے کی بات نہ سن کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا مگر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے عدلیہ میں تقسیم پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا چیف جسٹس پر لازم تھا اپنے ادارے کی ساکھ بچاتے، انہوں نے ادارے کی ساکھ نہیں بچائی اور فیصلہ متنازع ہو گیا، ججز کیخلاف ریفرنس مس کنڈکٹ پر دائر ہوتا ہے، میں ریفرنس دائر کرنے کے حق میں نہیں۔جب ان سے پوچھا گیا نوازشریف ریفرنس دائر کرنے کا غلط مطالبہ کررہے ہیں؟ تو شاہد خاقان نے کہا میاں نوازشریف نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ، میاں نوازشریف کی رائے کا احترام کرتا ہوں ، کوئی گراو¿نڈ ہے تو بالکل ریفرنس کرنا چاہیے، مجھے نہیں پتہ کن گراو¿نڈز پر حکومت سوچ رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا آج سیاسی ، عدالتی اور فوجی قیادت کی ضرورت ہے، آج ضرورت ہے قیادت آگے بڑھے اور اپنے مفادات سے پیچھے ہٹے، چیف جسٹس کو سب نے کہا کہ فل بینچ بنائیں مگربات نہیں مانی۔
شاہد خاقان

مزیدخبریں