ایک ہفتے کے دوان زرمبادلہ ذخائر  5.61 کروڑ ڈالر کم ہوئے: سٹیٹ بنک 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی زرمبادلہ ذخائر 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5.61 کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 31 مارچ تک 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 3.69 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.20 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر 1.97 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.55 ارب ڈالر رہے۔

ای پیپر دی نیشن